جے یو آئی ف کے کارکنوں کو سندھ ہاؤس بھیجنے کا فیصلہ

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف ) نے اپنے کارکنان کو اسلام آباد میں سندھ ہاؤس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ۔ فیصلہ سندھ ہاؤس کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کے احتجاج کے باعث کیا گیا ہے۔

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق جمعیت علمائے اسلام نے اپنے کارکنوں سندھ ہاؤس بھیجنے کا فیصلہ پی ٹی آئی کارکنان کے احتجاج کے باعث کیا گیا ہے ۔ پی ٹی آئی کی بدمعاشی کا ہر حال میں مقابلہ کریں گے۔اگر کسی کارکن کو نقصان پہنچا تو ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ جہاں غنڈہ گردی ہوگی وہاں جے یو آئی کارکن دفاع کے لیے موجود ہوں گے ۔غنڈوں کے جھتے پولیس کی نگرانی میں ریڈ زون میں داخل کیے جارہے ہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More