قومی اسمبلی اجلاس، ریڈ زون مکمل سیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اہم اجلاس کے پیش نظر ریڈ زون کو سیل رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس نے پلان تیار کرلیا۔

اسلام آباد انتظامیہ نے قومی اسمبلی کے اہم اجلاس کے موقع پر کل ریڈ زون کو مکمل سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ شہری انتظامیہ اور پولیس نے پلان تیار کرلیا ہے ۔ ریڈ زون میں انٹری اور ایگزٹ کیلئے مارگلہ روڈ کھلا رکھا جائے گا۔ریڈ زون کی سیکیورٹی کیلئے پولیس اور دیگر اداروں کے اہلکار تعینات کیے جائیں گے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More