تازہ ترین
ٹرین آپریشن کو غیر معینہ مدت تک بحال رکھنے کا فیصلہ

ٹرین آپریشن کو غیر معینہ مدت تک بحال رکھنے کا فیصلہ

لاہور:(29 مئی 2020) محکمہ ریلوے نے ملک بھر میں جزوی طور پر چلنے والی پندرہ ٹرینوں کو غیر معینہ مدت تک چلانےکا فیصلہ کیا ہے جبکہ مزید پانچ مسافر ٹرینوں کو بھی آپریشن میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے ملک بھرمیں جزوی طور پر چلنے والی پندرہ کی ٹرینوں کو غیرمعینہ مدت تک چلانےکا نوٹی فیکیشن جاری کیا ہے۔

نوٹی فیکیشن کے مطابق اس کے علاوہ مزید پانچ مسافر ٹرینوں کو اس آپریشن میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ان ٹرینوں میں شالیمار،کراچی،سرسید،رحمان بابا اورہزارہ ایکسپریس شامل ہیں، ان ٹرینوں کی بحالی کا حتمی اعلان کل شیخ رشید اپنی پریس کانفرنس میں کرینگے۔

اس کے علاوہ ریلوے نے ملک بھر میں موجود ریزرویشن آفس میں سے صرف ایک آفس کو ایڈونس بکنگ کے لئے کھول دیا ہے،جس پر مسافرتین ماہ تک کی آن لائن ایڈوانس بکنگ بھی کراسکتےہیں۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹرین چلنےسےایک گھنٹہ قبل مسافروں کوسٹیشن آنےکی اجازت ہے اور ریلوےاسٹیشن آنے والےمسافروں کےلئےماسک پہنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان ریلوے نے مزید بارہ ٹرینیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جن میں چھ اپ اورچھ ڈاؤن ٹرینیں شامل تھیں،مزید ٹرینیں بحال کرنے کا فیصلہ مسافروں کے بڑھتی ہوئی مانگ کے باعث کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ زیادہ تر ٹرینیں راولپنڈی سے کراچی، پشاور سے کراچی اور راولپنڈی تا لاہور چلائی جائیں گی،وزیر ریلوے شیخ رشید نے مزید ٹرینیں چلانے کے بارے میں وزیر اعظم سے مشاورت مکمل کی تھی جبکہ ریلوے ٹرینوں کی بحالی کا معاملہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اجلاس میں بھی زیر بحث آیا تھا۔

Comments are closed.

Scroll To Top