ق لیگ کووزارت اعلیٰ دینے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دھمکیوں کے باوجود کسی کے سامنے نہیں جھکوں گا۔تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور دھمکی آمیز خط پر بریفنگ دی گئی۔بتایا گیا کہ چیف جسٹس کو خط دکھانے کا مقصدخط کی حقیقت کو آشکار کرنا ہے۔خط میں دھمکی دی گئی کہ عدم اعتماد ناکام ہونے پرسنگین نتائج ہوں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ خط چیف جسٹس کےساتھ شیئرکرنےکی پیشکش کردی ہے ۔خارجہ پالیسی کےپیش نظر خط زیادہ لوگوں کیساتھ شیئرنہیں کرسکتے۔سات مارچ کوہمیں خط موصول ہوا ہے۔خط میں براہ راست تحریک عدم اعتماد کا ذکر ہے۔جیسے ہی ہمیں خط ملاتحریک عدم اعتمادفوری پیش ہوگئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں ہمیشہ سےعالمی طاقتیں حکومتوں پر اثرانداز ہوتی رہی ہیں۔قوم سےوعدہ کیاہے کہ کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکوں گا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کےارکان نے رابطےشروع کردیے ہیں۔جلدبلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان کی واپسی ہوگی۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ ق لیگ کووزارت اعلیٰ دینے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا۔بڑے مقصدکےحصول کےلیےمشکل اور بڑے فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More