یکم دسمبر سے پندرہ جنوری تک سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کی منظوری دے دی ہے۔پلان کے تحت یکم دسمبر سے پندرہ جنوری تک سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کی منظوری دے دی۔ حکومت نے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت یکم دسمبر سے 15 جنوری تک سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلہ گھریلو صارفین کو ترجیح بنیادوں پر گیس فراہمی کے لیے کیا گیا ہے۔برآمدی صنعتوں اور پاور پلانٹس کو بھی گیس فراہم کی جائے گی تاہم ضرورت کے پیش نظر جنرل انڈسٹری اور کیپٹو پاور پلانٹس کی گیس بھی بند کی جاسکتی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More