اسلام آباد میں پنجاب اور کے پی سے پولیس بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کے زیرصدارت امن و امان اور اسلام آباد میں سیاسی جماعتوں کے جلسوں سے متعلق اہم اجلاس ہوا ہے ۔ اجلاس میں اسلام آباد پولیس کی معاونت کیلئے پنجاب اور کے پی سے اضافی نفری لانے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان ،سیکرٹری داخلہ ،اسلام آباد اور راولپنڈی کی انتظامیہ اور اعلیٰ پولیس حکام شریک ہوئے ۔ اجلاس میں اسلام آباد پولیس کی معاونت کیلئے پنجاب اور کے پی سے اضافی نفری لانے اور رینجرز اور ایف سی کی اضافی نفری بھی بلانے کا فیصلہ کیا گیا ۔

اجلاس سے خطاب میں شیخ رشید نے کہا کہ انتظامیہ اس بات کو یقینی بنائے کہ سیاسی پارٹیاں اپنے جلسے مختص کردہ مقامات پر ہی کریں ۔ انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ سیاستی جماعتوں کے جلسوں سے دارالحکومت کے شہریوں کی نقل و حرکت میں رکاوٹ نہیں آنی چاہیے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More