پی پی اجلاس، اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پارٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پارٹی کا اہم اجلاس میں وزیراعظم کے بعد اسپیکر کے خلاف فوری طور پر تحریک عدم اعتماد لانے پر اتفاق ہوگیا۔اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف آئندہ چند روز میں تحریک عدم اعتماد جمع کرائی جائے تاہم چند رہنماؤں نے کل ہی تحریک جمع کرانے کی تجویز دی ہے ۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے پیپلزپارٹی کے بعض رہنماؤں کی تحریک جمع کرانے کی تجویز سے اتفاق کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا آصف علی زرداری سمیت اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ ہوگا۔بلاول بھٹو نے کہا تحریک عدم اعتماد کل جمع کرانے کا فیصلہ درست ہے لیکن دوسری جماعتوں سے مشاورت ضروری ہے۔

بلاول بھٹو نے اجلاس میں مزید کہا کہ اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے مشاورت کروں گا۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر اتفاق ہوگیا تو کل یا آئندہ چند روز میں تحریک جمع کرادیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More