پاکستان میں کورونا سے اموات حکومتی تعداد سے 8 گنا زیادہ ہوئیں، ڈبلیوایچ او

نیویارک: کورونا اموات سے متعلق عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ نےتہلکہ مچا دیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق دنیا میں کورونا سے ڈیڑھ کروڑ اموات ہوئیں۔

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس دنیا میں ڈیڑھ کروڑ افراد کی موٹ کا باعث بنا ۔ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ حکومت میں سرکاری اعداد وشمار سے آٹھ گنا زیادہ کورونا سے اموات ہوئیں ۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق مصر، بھارت،میکسیکو اور دیگر ملکوں میں بھی کورونا سےاموات کم بتائی گئیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت میں سرکاری اعداد و شمار سے دس گنا زائد کورونا اموات ہوئیں۔ بھارت میں 47 لاکھ اموات ہوئیں جبکہ ظاہرصرف پونے پانچ لاکھ کی گئیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More