کراچی: شیر شاہ میں پراچہ چوک کے قریب عمارت میں گیس دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہوگئی جبکہ بارہ افراد زخمی ہیں
امدادی کارکنوں کے مطابق کراچی کے علاقے شیر شاہ میں پراچہ چوک کے قریب عمارت میں گیس دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہوگئی ہے ۔ دھماکے کے بعد ملبے کی صفائی کا کام کیا جارہا ہے ۔ ملبے میں مزید مزید افراد کی موجودگی کی اطلاع نہیں ہے جبکہ بینک انتظامیہ اپنا قیمتی سامان جمع کر رہی ہے۔
دوسری جانب شیر شاہ دھماکے کا مقدمہ تھانہ سائٹ بی میں درج کرلیا گیا ہے۔مقدمہ ایس ایچ او زوار حسین کی مدعیت میں درج کیاگیا۔