امریکا میں کورونا سے جا ں بحق افراد کی تعداد 8 لاکھ سے تجاوز کرگئی

واشنگٹن: امریکا میں کورونا کے سبب ہونے والی مجموعی ہلاکتوں کی تعداد آٹھ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ امریکا میں روزانہ اوسطا 1150 ہلاکتیں ہو رہی ہیں۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد کے مطابق کورونا کے باعث ہلاکتوں کے لحاظ سے امریکا سرفہرست ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے اس لمناک سنگ میل پر افسوس کرتے ہوئے مرنے والوں کے رشتہ داروں سے دکھ کا اظہار کیا۔

امریکی صدر نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ ویکسین لگوائیں۔ امریکا کو اس وقت کورونا وائرس کی پانچویں لہر کا سامنا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More