تازہ ترین
بانی پاکستان کا 72واں یوم وفات آج عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

بانی پاکستان کا 72واں یوم وفات آج عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

کراچی:(11 ستمبر 2020)بانی پاکستان قائد اعظم محمدعلی جناح کی باہترویں برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے،قائداعظم کے ایمان،اتحاد اور تنظیم کے اصول آج بھی قوم کے لئے کامیابی کا راز ہیں۔

قائد اعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 کو پیدا ہوئے، انہوں نے ابتدائی تعلیم کا آغاز 1882 میں کیا، قائد اعظم 1893 میں اعلی تعلیم کے حصول کے لئے انگلینڈ روانہ ہوگئے،1896 میں قائد اعظم نے بیرسٹری کا امتحان پاس کیا اور وطن واپس آئے۔

قائد اعظم نے عملی سیاست کا آغاز انیس سو چھ میں کانگریس سے کیا،انیس سو بیس میں کانگریس سے مستعفی ہو کر آپ مسلم لیگ میں شامل ہوئے،۔۔آپ نے انیس سو چوبیس کو مسلم لیگ کو منظم کرنے کے لیے باقاعدہ کام شروع کیا،جس کے نتیجے میں انیس سو چالیس کو قراداد پاکستان پیش کی گئی، ستمبر انیس سو چالیس میں قائد اعظم اور گاندھی کے درمیان ہندو مسلم اختلافات ختم کرنے کے لیے مذاکرات ہوئے، جوکہ اٹھارہ روز بعد بھی بے نتیجہ رہے، تاہم انیس سو چھیالیس میں مسلم لیگ نے قائد اعظم کی قیادت میں انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کی۔

پیشے کے اعتبار سے وکیل رہنما نے تحریک آزادی میں حصہ لیا تو آخری سانس تک مسلمانوں کے دفاع کی جنگ لڑی اور علیحدہ ملک قائم کر کے ہی دم لیا۔

آپ نے انیس سو اٹھارہ میں رتن بائی سے شادی کی جس سے ان کی اکلوتی صاحبزادی دینا جناح پیدا ہوئیں۔

قائد اعظم محمد علی جناح پاکستان کے لیے بہت کچھ کرنے کے خواہش مند تھے لیکن ان کی بیماری نے ان کےسوچ کو پایہ تکمیل تک نہ پہنچنے دیا اور مسلمانانِ پاکستان 11 ستمبر 1948 کو اپنے اس عظیم رہنما کی قیادت سے محروم ہوگئے۔

آج کے دن کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف سیاسی، مذہبی اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام تقریبات و سیمینارز، کانفرنسز اور دیگر پروگرامز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top