لیگی رہنما دانیال عزیز ٹریفک حادثے میں زخمی

شکرگڑھ:بھجنہ اسٹاپ کے قریب مسلم لیگ نون کے رہنما دانیال عزیز کی گاڑی کوحادثہ پیش آیا ہے۔ حادثے کے نتیجے میں دانیال عزیز زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں نارووال اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

شکر گڑھ نارروال روڈ بجھنہ سٹاپ پر لیگی رہنما دانیال عزیز کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا وہ اپنے گھرجا رہے تھے، ان کی گاڑی مزدہ ٹرک سے ٹکرا گئی، اس حادثے میں دانیال عزیز زخمی ہوئے۔ ان کا چہرہ شدید زخمی ہوا ہے۔

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے راہنما دانیال عزیز کے روڈ حادثے میں شدید زخمی ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو دانیال عزیر کی صحت یابی تک علاج معالجے کے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More