پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار

اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار ہے ۔پالیسی سطح کے مذاکرات میں مقررہ مدت میں فریقین کے درمیان سمجھوتہ نہ ہوسکا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار ہے ۔ آئی ایم ایف بجلی اور پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود غیر مطمئن ہے ۔ پالیسی سطح کے مذاکرات میں مقررہ مدت میں فریقین کے درمیان سمجھوتہ نہ ہوسکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ شوکت ترین گورنر اسٹیٹ بینک کے ہمراہ واشنگٹن سے نیویارک پہنچ گئے جبکہ سیکرٹری خزانہ آئی ایم ایف سے مزید مذاکرات کیلئے واشنگٹن میں موجود ہیں ۔ حکام کے مطابق آئی ایم ایف کو ٹیکس محاصل میں اضافے، گیس ٹیرف بڑھانے، گردشی قرضے میں کمی سے آگاہ کیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More