ڈاکارریلی:چھٹا مرحلہ اورلینڈو ٹرنووا نےجیت لیا

ڈاکار ریلی کا چھٹا مرحلہ ارجنٹائن کے اورلینڈو ٹرنووا نے جیت لیا۔متیاہ اکسٹروم دوسرے اور کارلوس سینز تیسرے نمبر پرآئے۔ قطر کے ناصرالعطیہ دسویں نمبرپرآکربھی مجموعی برتری قائم رکھے ہوئے ہیں۔

مشہورزمانہ ڈاکار ریلی میں کار کا چھٹا مرحلہ ارجنٹائن کے ڈرائیور اورلینڈوٹرنووا نے جیت لیا۔ تین سواڑتالیس کلومیٹر پرمبنی چھٹے مرحلے کی ریس کے دوران کئی مرتبہ ٹاپ پوزیشن میں تبدیلی ہوئی لیکن فنشنگ لائن سب سے پہلے ٹرنووا نے کراس کی اورچھ سال بعد ریلی کامرحلہ جیتنے میں کامیاب ہوئے۔

متیاہ اکسٹروم دوسرے اور کارلوس سینز تیسرے نمبر پرآئے۔ قطر کے ناصر العطیہ نے دسویں پوزیشن حاصل کی۔ لیکن وہ اپنی مجموعی برتری برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔ یزید ال راجی مجموعی برتری میں دوسرے اورسباستین لوئب تیسرے نمبر پر رہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More