تازہ ترین
ڈینیئل پرل قتل کیس کے ملزمان کی بریت کے خلاف درخواست کی سماعت

ڈینیئل پرل قتل کیس کے ملزمان کی بریت کے خلاف درخواست کی سماعت

اسلام آباد: (29 جون 2020) سپریم کورٹ کے مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے امریکی صحافی ڈینیئل پرل قتل کیس کے ملزمان کی بریت کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔

درخواست گزار سندھ حکومت کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان بین الااقوامی دہشگرد ہیں جنہیں ایم پی او کے تحت رکھا گیا ہے۔ جسٹس یحییٰ خان آ فریدی نے وکیل سے کہا کہ ملزمان کی بریت کے بعد آپ ان کو کیسے دہشتگرد کہہ سکتے ہیں۔ ذہن میں رکھیں کہ ملزمان کو ایک عدالت نے بری کیا ہے۔ وکیل نے دلیل دی کہ ان میں سے ایک ملزم انڈیا اور دوسرا افغانستان میں بھی دہشتگرد تنظیم کے ساتھ کام کرتا رہا ہے ملزمان آزاد ہوئے تو سنگین اثرات ہو سکتے ہیں۔

ملزمان کے وکیل نے سندھ حکومت کے وکیل کے موقف پر اعتراض کرتے کہا کہ سپریم کورٹ کے سامنے ایسا بیان کیسے دیا جا سکتا ہے ملزمان نے اٹھارہ سال سے سورج نہیں دیکھا حکومت میں خدا کا کچھ خوف ہونا چاہیے۔ جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دئے کہ بریت کے حکم کو ٹھوس وجہ کے بغیر کیسے معطل کیاجا سکتا ہے۔فیصلے میں کوئی سقم ہو تب ہی معطل ہو سکتا ہے حکومت چاہے تو ایم پی او میں توسیع کر سکتی ہے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت ستمبر تک ملتوی۔

Comments are closed.

Scroll To Top