لاہور ہائیکورٹ نے منشیات کیس میں قید غیر ملکی ماڈل کو بری کرنے کا حکم دے دیا

لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے منشیات کیس میں قید غیرملکی ماڈل ٹریزا ہلسکوا کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے ملزمہ کو بری کرنے کا حکم دے دیا ۔ٹرائل کورٹ نے ملزمہ ٹریزا کو آٹھ سال آٹھ ماہ قید اور ایک لاکھ تیرہ ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے منشیات اسمگلنگ کیس میں قید غیرملکی ماڈل ٹریزا ہلسکوا کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت کی۔ غیرملکی ماڈل ٹریزا ہلسکوا نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر رکھی تھی جس میں موقف اپنایا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس منشیات کیس میں سزا کا فیصلہ سنایا۔

ٹریزا نے درخواست میں موقف اپنایا کہ پاکستان میں اسلامک اسٹڈیز کے لئے آئی تھی ۔کسٹم حکام نے منشیات کا جھوٹا الزام لگایا جبکہ وہ بے قصور ہے۔ ملزمہ نے عدالت سے درخواست کی کہ ٹرائل کورٹ کے آٹھ سال سے زائد سزا سنانے کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔

وضح رہے کہ ملزمہ کے خلاف دو ہزار اٹھارہ میں منشیات برآمدگی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More