سائبر حملے کے بعد نیشنل بینک کا سسٹم بحالی کا کامیاب آپریشن

کراچی: سائبر حملے کے بعد نیشنل بینک کا سسٹم بحالی کا آپریشن کامیاب ہوگیا۔ نیشنل بینک آف پاکستان کے سسٹم پرسائبر حملہ29 اکتوبر کو کیا گیا تھا

ترجمان نیشنل بینک کا کہنا ہے کہ آج1ہزار سے زائدبرانچوں میں معمول کے مطابق بینکنگ سروسز فراہم کی گئیں۔ آج286 بلین روپے سے زائد کی 8لاکھ ٹرانزیکشنزسرانجام دی گئی ہیں۔

ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ ملک بھر میں نیشنل بینک کے تمام اے ٹی ایمز بھی مکمل طور پر فعال ہو چکے ہیں۔ اے ٹی ایمز سے2لاکھ زائد صارفین کی طرف سے 5 بلین روپے سے زائد نکلوائے گئےہیں۔

ترجمان نیشنل بینک نے کہا یہ بہت بڑی کامیابی تھی کیونکہ مہینہ کاپہلا دن تنخواہوں اور پنشنز کی ترسیل کیلئے انتہائی اہم ہوتا ہے۔ رواں ہفتے اپنی سروسز کومکمل طور پرمعمول پر لائیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More