نیشنل بینک کے سسٹم پر سائبر حملہ

کراچی: نیشنل بینک کے سسٹم پرسائبرحملہ ہوگیا۔ سائبرحملے کے بعد نیشنل بینک کی ملک بھر میں خدمات روک دی گئیں ہیں۔

ترجمان نیشنل بینک کے مطابق 29 اور30اکتوبر کی درمیان رات سائبر حملے نے بینک کی سروسزکو متاثر کیا،تاہم متاثرہ سسٹمز کوالگ کردیا گیا ہے۔

ترجمان نیشنل بینک نے بتایا کہ صارفین کا ڈیٹا اور سرمایہ مکمل طور پرمحفوظ ہیں، سائبرحملے کے ماہرین کی حملے کا توڑ کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ فی الحال صارفین کےلیے نیشنل بینک کی سروسز منقطع ہیں، پیرکی صبح تک ضروری کسٹمرسروسز بحال کردی جائیں گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More