تازہ ترین جرائم نیوز ٹکر پاکستان

دستی بم حملے میں ملوث غفار نیازی گروپ کا کارندہ لیاری سے گرفتار

کراچی (12دسمبر،2017)کراچی میں محکمہ انسداد دہشت گردی نےلیاری میں کارروائی کرکے غفارنیازی گروپ کے کارندہ کوگرفتار کرلیا ہے۔گرفتار ملزم بخت شیرعرف بخشو بھتہ خوری اورہینڈ گرینیڈ حملوں میں ملوث ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق غفارنیازی گروپ کے کارندے سے اسلحہ بھی برآمد ہواہے۔ حکام نے بتایا کہ ملزم نےفروری 2016 میں بھتہ نہ دینےپرساتھیوں کےہمراہ نیاآبادمیں دستی بم حملہ کیا تھا جس سے ایک شخص ہلاک،ایک زخمی ہواتھا۔

دوسری طرف تیموریہ پولیس نے کارروائی کرکے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ملزمان سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔

Related posts

ایگزٹ کنٹرول لسٹ کو تبدیل کیا جا رہا ہے، وفاقی وزیر داخلہ

login web

عائشہ احد تشدد کیس: حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

shakir shaikh

جسٹس سردار محمد شمیم خان نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا

nehal qavi

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More