چنیوٹ:مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو جاں بحق

چنیوٹ میں تھانہ کانڈیوال کے علاقہ اچھروال میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے جبکہ تین ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

چنیوٹ کی تحصیل لالیاں تھانہ کانڈیوال کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ میں دو ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ تین ساتھی فرار ہوگئے۔ ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔ ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت عادل اور قاسم کے نام سے ہوئی۔

ہلاک ملزمان سنگین مقدمات میں مطلوب اور سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی فرار ملزمان کی تلاش کیلئے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More