ایوب گوٹھ میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے شہری جاں بحق

کراچی : نیو کراچی کے علاقے ایوب گوٹھ محمدی مسجد کے قریب فائرنگ سے شہری جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کے باعث پیش آیا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

نیو کراچی کے علاقے ایوب گوٹھ محمدی مسجد کے قریب فائرنگ سے 48 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت وائل خان کے نام سے ہوئی۔ فائرنگ کا واقعہ علی الصبح مقتول کی پرانی دشمنی کے باعث پیش آیا۔

مقتول ایف سی کا سابقہ ملازم تھا اور دینی خدمت کے لیے علاقائی مسجد میں متحرک تھا۔ مقتول کے صوبہ خیبر پختونخوا میں خاندانی جھگڑے تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More