تازہ ترین جرائم نیوز ٹکر

لڑکی سے نازیبا حرکتیں کرنے کے الزام میں 3 پولیس اہلکاروں گرفتار

فیصل آباد : فیصل آباد کے علاقے کینال روڈ پر تلاشی کے بہانے گاڑی میں سوار لڑکے اور لڑکی کو روک کر لڑکی سے بدسلوکی اور نازیبا حرکتیں کرنے کے الزام میں 3 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

کار سوار لڑکے کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق وہ اپنی کزن کے ساتھ شادی کی تقریب سے واپس گھر جا رہا تھا کہ راستے میں پولیس اہلکاروں نے ان کی گاڑی کو تلاشی کے بہانے روکا۔

ایف آئی آر کے مطابق پولیس اہلکاروں نے 2 گھنٹے تک روکے رکھا اور ایک پولیس اہلکار نے اس کی کزن کے ساتھ نازیبا حرکات بھی کیں۔

ترجمان پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث تین پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیاہے۔

Related posts

پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کی کوششیں ناکام ہوئیں، وزیر خارجہ

shakir shaikh

ٹی20ٹاپ رینکنگ کےدفاع کےلیےتیار ہیں، سرفرازاحمد

nehal qavi

ودہولڈنگ ٹیکس تین ماہ میں عوام نے 120 ارب روپے بینکوں سے نکلوالیے گئے

Zeeshan Ahmed

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More