کراچی:رکشے سے چالیس کلو چرس برآمد

کراچی کے علاقےشریف آباد پولیس نے مقابلے میں منشیات کے سپلائر کو گرفتار کر لیا جس کے رکشے سے چالیس کلو چرس برآمد ہوئی نیو کراچی گیارہ ڈی میں مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی ہو گیا جبکہ گلبرگ موسی کالونی میں بھی مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا تینوں ملزمان سے ایک رشہ دو نوٹر سائیکلیں اور تین پستول برآمد ہوئے ہیں۔

کراچی کے علاقے شریف آباد ریلوے پھاٹک کے قریب پولیس کا رکشہ میں منشیات سپلائی کرنے والوں کے ساتھ مقابلہ ہو گیا پولیس کے مطابق ایک مشکوک رکشہ کو شریف آباد کے علاقے ریلوے پھاٹک کے قریب روکنے کا اشارہ کیا جس پر رکشہ سواروں نے پولیس پر فائرنگ کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور ریحان زخمی ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس نے رکشہ کو اپنی تحویل میں لے کر تلاشی لی تو اس کی پچھلی سیٹ کے خانوں میں سے چالیس کلو گرام چرس برآمد ہوئی جو مختلف علاقوں میں سپلائی کی جانی تھی، پولیس نے رکشہ ڈرائیور سے ایک پستول بھی برآمد کی اور اس کے ساتھی کی تلاش شروع کر دی پولیس کا کہنا ہے کے گرفتار منشیات فروش عادی مجرم ہے اور اس پر پہلے بھی منشیات کے مقدمات درج ہیں۔

گلبرگ کے علاقے موسی کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی ہو گیا پولیس کے مطابق مقابلہ موسی کالونی اپوا گرائونڈ کے قریب ہوا گرفتار ڈاکو کی شناخت 45 سالہ شریف کے نام سے ہوئی ہے اور اس کے قبضہ سے ایک پستول مسروقہ سامان اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے ۔

ادھر نیو کراچی 11 ڈی کے علاقے اتوار کار بازار کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو 25 سالہ اویس زخمی ہوا جس کو طبی امداد کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ڈاکو سے ایک پستول مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More