کراچی:ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث چاچا ڈکیت پکڑا گیا

کراچی: بوٹ بیسن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث چاچا ڈکیت پکڑا گیا ۔پولیس کے مطابق ملزم وزیر احمد عرف چاچا کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

بوٹ بیسن پولیس کے مطابق ملزم وزیر احمد عرف چاچا کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزم نے 4 ساتھیوں کے ہمراہ خیابان شمشیر درخشاں میں ڈکیتی کی تھی ۔اسلحہ کے زور پر دکاندار سے چار لاکھ 10 ہزار کیش اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹی تھی ۔فوٹیج میں چاچا ڈکیت کو ساتھیوں کے ہمراہ واردات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں ایک ملزم اسلحہ تھام کر کھڑا رہا اور دوسرا ملزم کاؤنٹر پر پہنچا ۔ ادھیڑ عمر ملزم نے کاؤنٹر پر رکھے ہینڈبیگ کو اٹھایا اور دکاندار کو دھمکی دیتے باہر نکلا ۔فوٹیج میں دکان کے اندر اور باہر بزرگ ملزم کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے ۔ملزم کے قبضے سے ایک پرس، کیش، چھینی ہوئی گھڑی اور بارہ بور ریوالور برآمد ہوا،گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکےمزید تفتیش جاری ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More