کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معما حل ہوگیا۔ سترہ دسمبر کو گھر کے دروازے پر قتل ہونے والی قمروش کاباپ ہی اس کا اصل قاتل نکلا۔ انویسٹی گیشن ٹیم نےمقتولہ کے باپ کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق قمروش نامی لڑکی کو پڑوسی سے تعلقات کے شبہ پر قتل کیا گیا، لڑکی کو 17 ستمبر کو گلستان جوہر بلاک 12 میں گھر کے دروازے پر قتل کیا گیا تھا۔ دوران تفتیش ملزم نے جرم کا اعتراف کرلیا، انویسٹی گیشن پولیس نے ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا ہتھیار بھی برآمد کرلیا۔ بیٹی کے قتل کے بعد قاتل باپ ہی مقدمے کا مدعی بن گیا تھا۔