کراچی:گلستان جوہرمیں15 سالہ لڑکی کی ہلاکت کا مقدمہ درج

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پندرہ سالہ لڑکی کی فائرنگ سے ہلاکت کا واقعہ، پولیس نے قتل کا مقدمہ مقتولہ کے باپ کی مدعیت میں درج کرلیا۔ مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

مقتولہ کے باپ کے مطابق وقوعہ کے وقت گھر پر موجود نہیں تھا، اہلیہ نے فون کرکے گھر بلایا، گھر پہنچا تو بیٹی کی لاش دیکھی، پیشانی پر گولی لگی تھی، فوری طور پر پولیس مددگار ہیلپ لائن ون فائیو پر کال کی،پولیس کی مدد سے لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا، نہیں جانتا کہ بیٹی کو کس نے اور کیوں قتل کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More