چیچہ وطنی مغوی بہن بھائی بازیاب،دو ملزمان گرفتار

چیچہ وطنی مغوی بہن بھائی بازیاب، دس روز قبل اغوا ہونے والے بہن بھائی طالب علم پولیس نے میاں چنوں سے بازیاب کروائے۔ دونوں مغوی بہن بھائی والد کے سپرد کردیئے گئے۔

چیچہ وطنی کے علاقہ بلاک دس سے سات دسمبر کو موٹر سائیکل اور کار سوار آٹھ افراد نے اسوقت اغوا کیا تھا جب وہ ٹیوشن پڑھ کر واپس گھر جارھے تھے ۔ بچوں کے اغوا کا مقدمہ والد عبدالقیوم کی مدعیت میں تھانہ سٹی میں درج تھا ۔ پولیس نے جدید سائنٹیفک طریقہ کار سے ملزمان ٹریس کرکے میاں چنوں کے علاقہ تلمبہ میں ریڈ کرکے اغوا ھونے والے بہن بھائی لائبہ اور معظم کو بازیاب کرا لیا اور موقع سے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر ملزمان فرار ہوگئے ۔ ڈی ایس پی سرکل چیچہ وطنی رانا اکمل رسول کا کہنا ھے کہ دیگر ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

پولیس کے مطابق مغوی بچوں کے چچا عبدالقیوم کے بھائی نعیم نے منظور کی بیٹی نمرہ سے چند ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی اسی رنجش کی بنا پر ملزمان نے عبدالقیوم کے بچوں کو اغوا کیا۔ بچوں کے والد عبدالقیوم نے پولیس کا شکریہ ادا کیا کہ پولیس نے میرے ساتھ تعاون کرکے ملزمان کو گرفتار کیا بچے بازیاب کروائے.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More