افسران کو بلیک میل کرنیوالی لڑکی گرفتار

لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )سائبر ونگ نے نواب ٹاؤن میں چھاپہ مارکر مختلف اداروں کے افسران کو بلیک میل کرنے والی دوشیزہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی اداروں کے افسران نے ایف آئی اے سائبر ونگ کو درخواست دی اور استدعاکی کہ حنا محمود نامی خاتون بلیک میل کر رہی ہے۔ افسران کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے سائبر ونگ نے حنا نامی خاتون کو گرفتار کر لیا۔

حنا محمود کے موبائل سے درجنوں نازیبا تصاویر اور ویڈیوز برآمدہوئیں جبکہ ملزمہ کی گرفتاری کے بعد کارروائی کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More