کراچی:چوری اور چھینےگئے 80 سے زائد موبائل فونز برآمد

کراچی میں ملیر سٹی سے چوری اور چھینے گئے لاکھوں روپے مالیت کے اسّی سے زائد موبائل فونز اور ٹیبلیٹس کی ترسیل ناکام بنا دی۔ پولیس نے قیمتی آئی فونزاور ٹیبلٹس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

برآمد موبائل فون اورٹیبلیٹس کی مالیت لاکھوں روپے ہے،پولیس نے خفیہ اطلاع پر بس اسٹاپ پر کھڑے مشکوک شخص کو حراست میں لیا،زیر حراست شخص کے بیگ سے 36 آئی فونز سمیت 80 سےزائد قیمتی اسمارٹ فونز اور ٹیبلیٹس برآمد ہوئیں،گرفتار ملزم نے گروہ میں شامل دیگر 7 ملزمان کے متعلق بھی انکشاف کیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More