کراچی :پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ،دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس مقابلہ جی تھری بس اسٹاپ کے قریب ہوا،زخمی ملزم کی شناخت بابر حسین نام سے ہوئی ،گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1 TT پسٹل 30 بور لوڈ میگزین، اور نقد رقم برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق پولیس نے ناکہ پر ایک موٹر سائیکل پر سوار 3 اشخاص کو رکنے کا اشارہ کیا تھا ،ملزمان رکنے کے بجائے پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے لگے،پولیس نے تعاقب کے بعد دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا جبکہ کے دو مزید ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے، فراری ملزمان کی تلاش جاری ہے جبکہ ملزم کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے اور انٹروگیشن کا عمل جاری ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More