کرکٹ آسٹریلیا سوشل میڈیا کی پوسٹ سے مکمل باخبرہے، پی سی بی

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ سے مکمل باخبر ہے ۔

پی سی بی حکام نے کہا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ سے مکمل باخبر ہے ۔ فریقین کی سرکاری سیکیورٹی ایجنسیز نے اس پوسٹ کی نوعیت اور کنٹینٹ کی تحقیقات کی ہیں۔ایسی دھمکیوں سے کوئی خطرہ نہیں ہے ۔

پی سی بی حکام کا کہنا تھا کہ اس قسم کی سوشل میڈیا سرگرمی کے لیے جامع سیکورٹی پلانز ترتیب دیے گئے ہیں ۔ اس حوالے سے مزید کوئی تبصرہ نہیں کیا جائے گا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More