نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات کی جس میں قانون سازی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے درمیان ملاقات میں خیبرپختونخوا کے انضمام شدہ اضلاع کی تعمیر و ترقی کو یقینی بنا کر انہیں قومی دھارے میں شامل کرنے اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے ہدایت دیں کہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے وسیع مواقع پیدا کر کے خیبرپختوانخواہ کے انضمام شدہ اضلاع کی ترقی کو یقینی بنا یا جائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More