کورونا کے یومیہ 650 مثبت کیسز رپورٹ، کیسز کی شرح 3.88 فیصد ریکارڈ

اسلام آباد: ملک میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 2 افراد انتقال کرگئے، 650 مثبت کیس بھی رپورٹ ہوئے۔

این آئی ایچ کے مطابق ملک میں24گھنٹوں میں کورونا کے16755 ٹیسٹ کیےگئے،جن میں سے 650 مثبت کیس رپورٹ ہوئے۔ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.88 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

قومی ادارہ صحت نے مزید بتایا کہ ملک میں کوروناکے 148 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جب کہ ملک میں24گھنٹوں میں کوروناسے دو افراد کا انتقال بھی ہوا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More