ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید دو مریض انتقال کر گئے

ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مزید دو مریض انتقال کرگئے۔ کورونا کے22 ہزار679 ٹیسٹ کئےگئے جس میں 578افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 578 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جب کہ دو مریضوں کا انتقال ہو گیا۔

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 22 ہزار 679 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں مثبت کیسز کی شرح 2.55 فی صد رہی۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق کووِڈ نائنٹین سے ہونے والے انفیکشن کے باعث ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج 159 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جنھیں‌ انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More