اسلام آباد: مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عدلیہ نے متفقہ فیصلہ دیا اور آئین کے تقدس کو بحال کیا ہے۔ عدلیہ نے اپنی آزادی کو چار چاند لگائے ہیں ۔
سپریم کورٹ کے اسمبلی بحال کرنے اور ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے پر لیگی صدر شہباز شریف نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ پاکستان کا آئین اور پاکستان بچ گیا ۔ پوری قوم کی دعائیں قبول ہوگئیں ۔عدلیہ نےمتفقہ فیصلہ دیااورآئین کےتقدس کوبحال کیا۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے22 کروڑعوام نےملکرغربت،مہنگائی کےخلاف جنگ لڑنی ہے۔