تازہ ترین
پارک لین ریفرنس: زرداری نے بریت کی درخواست واپس لے لی

پارک لین ریفرنس: زرداری نے بریت کی درخواست واپس لے لی

اسلام آباد:(07 اگست 2020)جعلی اکاؤنٹس کیس کے پارک لین ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری نے اپنی بریت اور ریفرنس خارج کرنے کی درخواست واپس لے لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جعلی اکاونٹس کیس کے پارک لین ریفرنس میں نیا موڑ آیا ہے، آج ہونے والی سماعت کے دوران سابق صدر آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ پارک لین ریفرنس نیب قانون نہیں بلکہ مالیاتی قوانین کا کیس ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی نے عدالت سے آصف زرداری کی بریت درخواست خارج کرکے فرد جرم عائد کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ تمام دلائل مکمل ہونے کے بعد آصف زرداری درخواست واپس نہیں لے سکتے، ملزم جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کر رہا ہے۔

دوران سماعت جج احتساب عدالت نے کہا کہ عدالت آصف علی زرداری کی بریت درخواست پر حکم جاری کرے گی،اس کے ساتھ ہی عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ریفرنس میں نیب کے دائرہ اختیار پر فیصلہ محفوظ۔ آج بارہ بجے سنایا جائے گا۔

Comments are closed.

Scroll To Top