اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے کرکے ملک کو غلام بنایا جارہا ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد: رہنما نون لیگ خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کا معاشی سرینڈر ہورہا ہے۔ پاکستان کی خودمختاری کو شرمندہ نہ کریں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے لیگی رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کےحلقے گواہی دیتے ہیں کہ پی ٹی آئی نے تین سال میں صرف ظلم کیا۔ عوام کی زبان بندی کرکے معاشی خودمختاری بیچی جا رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کا معاشی سرینڈر ہورہا ہے، ملک کی خودمختاری کو شرمندہ نہ کریں ۔اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے کرکے ہمیں معاشی طور پر غلام بنایا جارہا ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More