تبدیلی مافیا کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے، عظمیٰ بخاری

لاہور: مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمی ٰبخاری کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کی رخصتی پوری قوم کا مطالبہ بن چکاہے۔ عمران خان کا جانا اب طے ہوچکا ہے آج گئے یا کل گئے۔

حکومت پنجاب کے ترجمان حسان خاور کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمی ٰبخاری نے کہا کہ نوازشریف کا بیانیہ اب پوری قوم کا بیانیہ ہے۔سب ادارے ملکر بھی شریف خاندان اور لیگی رہنماؤں کی ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More