تازہ ترین
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 4 ہزار 500 سے زائد مریضوں کی تصدیق

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 4 ہزار 500 سے زائد مریضوں کی تصدیق

ریاض: (15 جون 2020) سعودی عرب میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 4 ہزار 500 سے زائد مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

سعودی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس 4 ہزار 507 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار 48 ہوگئی ہے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 39 مریض دم توڑ گئے ہیں جن کی تعداد ایک ہزار 11 ہوگئی ہے۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق مملکت بھر میں 43 ہزار سے زائد کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز موجود ہیں جبکہ ایک ہزار 897 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ حالیہ دنوں میں سب سے زیادہ مریض دارالحکومت ریاض میں رپورٹ ہو رہے ہیں جہاں ہر ایک گھنٹے میں 32 افراد کورونا کا شکار بن رہے ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top