تازہ ترین
کورونا وائرس پر قابو پانے سے متعلق پاکستان کی کوششوں کی عالمی سطح پر تعریف

کورونا وائرس پر قابو پانے سے متعلق پاکستان کی کوششوں کی عالمی سطح پر تعریف

اسلام آباد: (02 اگست 2020) کورونا وائرس پر قابو پانے سے متعلق پاکستان کی کوششوں کی عالمی سطح پر تعریف کی جارہی ہے۔ امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل نے پاکستان کی کورونا پر قابو پانے سے متعلق اقدامات پر خصوصی رپورٹ جاری کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے دو ماہ قبل تیزی سے پھیلتے کورونا پر اسی فیصد تک قابو پالیا۔ ملک کے اسپتالوں میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد کم ہوئی ہے۔ وال اسٹریٹ جنرل نے پاکستان میں کورونا کی کمی کے واضح کمی پر رپورٹ شائع کی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے پڑوسی ملک بھارت اور ایران بدستور کورونا سے بری طرح متاثر ہیں۔

امریکہ جیسا وسائل سے مالا مال ملک بھی کورونا سے بدستور نبردآزما ہے۔ امریکہ میں 47 لاکھ کورونا کے مریض ہیں، جبکہ اموات ایک لاکھ 57 ہزار تک پہنچ گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ڈبلیو ایچ او کی وارننگ کے برعکس لاک ڈاؤن کی مخالفت کی تھی۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسیوں سے کورونا کے مریضوں کی تعداد میں نہ صرف کمی آئی بلکہ پاکستان نے ایک ٹرینڈ سیٹ کیا اور بتایا کہ کورونا کے پھیلاؤ کو کامیاب حکمت عملی سے روکا۔ کس طرح کامیابی سے روکا جا سکتا ہے اور ختم کیا جاسکتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن کے اثرات کو معیشت پر اثرات کو سنگین اور خطرناک قرار دیا تھا۔ پاکستان میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی کے ساتھ کامیابی کی طرف گامزن ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں جون میں تقریباً 7 ہزار کیسز تک رپورٹ ہوئے، اب تعداد ایک ہزار سے کم ہوگئی ہے۔ اس کامیاب پالیسی سے پاکستان میں تعلیمی سرگرمیاں بھی بحال ہوجائیں گی اور مستقبل میں وائرس کے پھیلاؤ کا تدارک بھی ممکن ہوسکے گا۔

Comments are closed.

Scroll To Top