کورونا کے مثبت کیسزکی شرح 1.06فیصد پر آگئی

اسلام آباد: ملک میں کورونا سے اموات میں مزید کمی آگئی۔گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں ایک مریض جان کا انتقال تاہم مزید 375نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لئے 33ہزار225افرادکےٹیسٹ کئےگئےجن میں سے375 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی مثبت کیسزکی شرح 1.06فیصدریکارڈکی گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وبا سے ایک مریض کا انتقال ہوا جس سے ملک میں ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد30ہزار329ہوگئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More