ملک میں کورونا کی پانچویں لہردم توڑنے لگی

اسلام آباد: ملک میں کورونا کی پانچویں لہر دم توڑ نے لگی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ۔

این آئی ایچ کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ روز 23ہزار425کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے صرف 97افراد میں کورونا وائرس کے تصدیق ہوئی ۔ ملک میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 15لاکھ 27ہزار248 ہوگئی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2659 مریض وبا سے صحت یاب ہوئے جس سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد14لاکھ 93ہزار606 ہوگئی ہے۔213 مریضوں کی حا تشویشناک ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ تیرہ روز میں ایک شخص کورونا وائرس سے جاں بحق ہوا۔سب سے زیادہ کورونا کے مریض صوبہ سندھ سے سامنے آئے جہاں سے ا ب تک 5لاکھ 76ہزار 549کورونا کے مریض سامنے آئے جبکہ پنجاب سے 5 لاکھ 5ہزار 660کورونا کے مریض سامنے آئے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More