تازہ ترین
دنیا بھر میں کورونا 5لاکھ 46ہزار افراد کی جان لے گیا

دنیا بھر میں کورونا 5لاکھ 46ہزار افراد کی جان لے گیا

نیویارک: (8 جولائی 2020) دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پانچ ہزار پانچ سو پندرہ افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس پانچ لاکھ چھیالیس ہزار افراد کی جان لے گیا۔ ایک کروڑ انیس لاکھ میں سے انہتر لاکھ دو ہزار افراد صحت یاب ہوگئے۔ امریکا میں نو سو بانوے ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔ امریکا میں اموات کی تعداد ایک لاکھ تینتیس ہزار نو سو باھتر ہوگئیں۔ امریکی ریاست ٹیکساس اور کیلی فورنیا میں ایک دن میں دس، دس ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ برازیل میں مزید گیارہ سو پچیاسی اموات کے بعد ہلاکتیں چھیاسٹھ ہزار آٹھ سو اڑسٹھ ہوگئیں۔ بھارت میں چار سو اناسی اموات کے بعد مرنے والوں کی تعداد بیس ہزار چھ سو ترپن ہوگئیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top