بیرون ملک سفر کرنے والے 34 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق

ملتان: انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے بیرون ملک سفر کرنے والے 34 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد انہیں آف لوڈ کر دیا گیا۔مسافر متحدہ عرب امارات کا سفر کر رہے تھے جبکہ 2 مسافر جدہ سے ملتان پہنچے تھے۔

ملتان انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے بیرون ملک سفر کرنے والے 32 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد انہیں جہاز سے آف لوڈ کردیا گیا ۔ غیر ملکی ائیر لائن سے شارجہ جانے والے 9 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ جدہ سے آنے والی غیر ملکی پرواز کے 2 مسافر بھی کورونا وائرس میں مبتلا نکلے ۔

ائیر پورٹ ذ رائع کے مطابق مسافروں میں کورونا وائرس کا انکشاف ائیرپورٹ پر ریپڈ ٹیسٹ کے دوران ہوا ۔ کورونا پازیٹو مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More