گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 644 نئے کیسز

ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے چھ سوچوالیس نئے کیسز سامنے آگئے جبکہ چوبیس گھنٹے میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے بائیس ہزار ایک سوچھبیس ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے چھ سوچوالیس افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.91 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ گزشتہ دو دنوں سے ملک میں کورونا سے کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی۔ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے شکار ایک سوستر افراد کی حالت اس وقت تشویش ناک ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More