گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے مزید ایک شخص چل بسا

کورونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ایک مریض دم توڑ گیا۔ ملک میں کورونا کی شرح میں مزید کمی۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 18 ہزار 785 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 117 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.62 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایک اور مریض چل بسا۔ پاکستان بھر میں کورونا میں مبتلا 82 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More