کورونا ایس او پیزسےمتعلق محکمہ داخلہ سندھ کا نیا حکم نامہ جاری

کراچی: کورونا ایس او پیزسےمتعلق محکمہ داخلہ سندھ نے نیا حکم نامہ جاری کردیا۔

ویکسی نیشن کی شرح میں کمی کےبعد کراچی ،سکھر ،سانگھڑ ڈویژن کیٹگری بی میں شامل ہوگئے جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع کیٹگری سی میں شامل کیے گئے ہیں۔

کراچی ،سکھر ،سانگھڑ ڈویژن میں تقریبات میں ان ڈور 500اور آوٹ ڈورایک ہزار افرادکی اجازت ہوگی جبکہ دیگراضلاع میں ان ڈور 300اور آوٹ ڈور 500 افرادکی اجازت ہوگی۔ کاروباری اوقات ایک چھٹی کے ساتھ رات 10 بجے تک رہیں گے۔

کراچی ،سکھر ،سانگھڑ ڈویژن میں امیوزمنٹ پارکس،واٹر،اسپورٹس سوئمنگ پول پر70فیصدگنجائش کےساتھ اجازت ہوگی جبکہ سندھ کےدیگر شہروں میں 50فیصدگنجائش کےساتھ اجازت ہوگی۔

سندھ بھرمیں سنیماہالزمیں ویکسینیٹڈافرادکےداخلےکی اجازت بھی مل گئی ہے۔ تمام تعلیمی ادارےبدستور100فیصد حاضری کےساتھ کھلے رہیں گے۔ تاہم 12 سال یا اُس سے زائد کے طلبہ وطالبات کوویکسین لگوانا ہوگی۔ جبکہ مزارات بھی ویکسینیٹڈ افراد کے لیے کھلے رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق نئےحکم نامےکا اطلاق15دسمبرتک ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More