تازہ ترین
لاہور: اسمارٹ لاک ڈاؤن کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع

لاہور: اسمارٹ لاک ڈاؤن کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع

لاہور: (12 جولائی 2020) شہر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے۔ ایکسپو سینٹر میں قائم کیے جانے والے فلیڈ اسپتال سے تمام مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو روانہ ہو گئے۔ دوسری جانب ایک دن میں پنجاب میں 565 مریض سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجمعوعی تعداد 86 ہزار 556 ہوگئی ہے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں اسمارٹ لاک ڈاؤن اور ہیلتھ پروفیشنلز کی محنت سے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری کے مطابق شہر میں کورونا کے پھیلاؤ میں مسلسل کمی ہورہی ہے۔ ایک دن میں صرف 281 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر 990 بیڈز پر قائم کیے گئے ایکسپو سینٹر فلیڈ اسپتال سے تمام مریض کورونا سے صحتیاب ہو کر اپنے گھروں کو روانہ ہوچکے ہیں۔ اب ایکسپو سینٹر میں کوئی مریض زیر علاج نہیں ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق ایکسپو فیلڈ اسپتال مزید دو ماہ تک قائم رہے گا۔

دوسری جانب پنجاب میں ایک دن میں مزید 565 افراد کورونا کا شکار ہونے کے بعد تعداد 86 ہزار 556 ہوگئی۔ جبکہ 21 مزید افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد اموات کی کل تعداد دو ہزار چھ ہوچکی ہے۔

لاہور میں 281، راولپنڈی میں 52، گوجرانوالہ میں 12، سیالکوٹ میں 9، گجرات میں 34، ملتان میں 16، فیصل آباد میں 24، سرگودھا میں 14 اور ڈی جی خان میں 14 مزید افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top