گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کا مزید ایک مریض جاں بحق

پاکستان بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں ک دوران کورونا سے ایک مریض انتقال کر گیا۔ کورونا کے مثبت آنے کی شرح ایک فیصد سے بھی کم رہ گئی۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے متاثر مزید ایک اور مریض انتقال کر گیا۔ این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 17 ہزار 200 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 156 افراد کے ٹیسٹ کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے۔ قومی ادارہ صحت کے اعدادو شمار کے مطابق کورونا کے مثبت آنے کی شرح اعشاریہ 91 فیصد رہ گئی۔ ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ 98 مریضوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More