شنگھائی میں کورونا لاک ڈاؤن میں نرمی، معاملات زندگی بحال

بیجنگ: چینی شہر شنگھائی میں کورونا لاک ڈاؤن میں نرمی کے باعث روزمرہ زندگی معمول پر آنا شروع ہو گئی ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق اس شہر میں دو ماہ تک سخت لاک ڈاؤن نافذ رہا۔ شہری گھروں میں قید ہو گئے تھے۔ چینی کمرشل حب شنگھائی میں ان سخت پابندیوں کے باعث ملکی معیشت کو بھی نقصان ہوا ہے۔

نئے کورونا کیس سامنے آنے کے بعد چینی حکومت نے بیجنگ اور شنگھائی میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ ابھی بھی ان شہروں میں نگرانی کا عمل جاری رہے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More